What is stock exchange and why it's necessary for the economical country || how much benefits we got from stock market

 


اسلام علیکم 

آج ہم بات کرنے والے ہیں اسٹاک مارکیٹ کے فوائد اور اسٹاک مارکیٹ کیوں ضروری ہے کسی بھی ملک کے لیے۔۔۔

اسٹاک مارکیٹ کو پروفیشنل طریقے سے سمجھنا بہت ہی ضروری ہے تو اسی لئے ہمیں یہ بھی پتہ ہونا چاہئے کہ سٹاک مارکیٹ ہی کیوں ضروری ہے۔۔۔۔

 جسم کا سب سے ضروری اور مضبوط پارٹ ریڈ کی ہڈی ہوتا ہے اور کسی بھی معیشت کا مضبوط ہونے کا اندازہ اس کی ریڈ کی ہڈی یعنی اسٹاک مارکیٹ سے لگایا جاتا ہے۔۔۔

 تو تھوڑا سا سمجھ لیتے ہیں کہ سٹاک مارکیٹ کیوں ضروری ہے۔۔۔

  جس ملک میں بھی اسٹاک مارکیٹ ہوتی ہے اس میں انویسٹر کو کوئی بھی نئی انڈسٹری لگانے کے لیے زیادہ سوچنا نہیں پڑتا کیونکہ اسے یقین ہوتا ہے کہ وہ پیسہ ایک دفعہ انویسٹ کرنا ہے بعد میں اسی انڈسٹری یا کمپنی کو اسٹاک مارکیٹ میں لسٹ کر کےاپنا آدھے سے زیادہ پیسہ واپس حاصل کر سکتا ہے یعنی اس کمپنی کے حصے کر سکتا ہے اور ایک حصے کو ہم شیٔر کا نام دیتے ہیں ۔۔۔۔

 تو انڈسٹری کیوں کہ بہت ضروری ہے کسی بھی ملک کو چلانے کے لیے تو وہیں انڈسٹری لگانے والے انویسٹرز کا یقین بھی بہت بڑے معنی رکھتا ہے یعنی انویسٹر کے پاس آپشن ہوتا ہے کہ وہ اپنی کمپنی کو شیئرز میں تقسیم کر سکتا ہے اور سٹاک مارکیٹ پر لسٹ کر سکتا ہے

 جس سے ظاہر ہے وہ شیٔرز لینے والوں سے پیسہ بھی وصول کرتا ہے اور اسی پیسے کو وہ اور مختلف قسم کے پروجیکٹ میں لگا کر اور زیادہ انڈسٹری لگا سکتا ہے۔۔۔

  دیکھئیے ایسے ملک جن میں اسٹاک مارکیٹ نہ ہو وہاں پر انویسٹر کبھی بھی بہت بڑی انڈسٹری میں انویسٹ نہیں کرتا کیونکہ اسے پتہ ہوتا ہے کہ اس کا سرمایہ محفوظ نہیں ہے یعنی اسے لگائے گئے پیسے کو وصول کرنے کے لئے انڈسٹری کے اوپر ہی منحصر کرنا پڑتا ہے 

  وہ انڈسٹری چلے نہ چلے اس کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی۔۔۔

   اسی لیے وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا جس میں بڑی انڈسٹری کے بارے میں نہ سوچا جائے اور بڑی انڈسٹری تبھی ممکن ہے اگر اس کی سٹاک مارکیٹ اچھی ہے اور انویسٹر کو یقین ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں اپنے شیئرز لسٹ کرتے ہی اُس کے شیٔرز بک جائیں گے اور اسے اس کا لگایا ہوا پیسہ واپس مل جائے گا۔۔۔۔

 

 جن ملکوں میں سٹاک مارکیٹ نہیں ہے ان کی معیشت کا اندازہ آپ لگا سکتے ہیں کہ ان کی معیشت بالکل نہ ہونے کے برابر ہی ہے۔۔۔

 اگر فوائد کی بات کریں تو ابھی تک ہم نے انویسٹر کے فوائد کی بات کی جس نے انڈسٹری لگائی لیکن جس نے اس انڈسٹری کے شیئرز خریدے اس کو کیا فائدہ ہوا 

 اب ظاہر سی بات ہے جس نے شیئرز خریدے وہ بھی ایک انویسٹر ہی ہے تو اس کو بھی صرف فائدہ سمجھ میں آتا ہے 

 شیئرز خریدنے والا انویسٹر اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ وہ کسی اچھی کمپنی کے شیئرز خریدے یعنی اچھی انڈسٹری کے تو کمپنی کا مالک بھی تمام جتن کرتا ہے اپنی انڈسٹری کو اچھا اور بہترین بنانے کے لیے تاکہ اس کو اپنی کمپنی کے شیئرز کو بیچنے کے لیے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے 

 اب ظاہر سی بات ہے کمپنی اچھی ہوگی تو اس کے شیئرز کی ڈیمانڈ بھی بڑھے گی جس کی وجہ سے اس کے شیٔرز کی قیمت بھی بڑھے گی۔۔۔۔

 تو شیٔر کی قیمت بڑھنے سے اس انویسٹر سے زیادہ اس کمپنی کو بھی فائدہ ہوتا ہے جس کے وہ شیٔر ہوتے ہیں ہیں کیونکہ زیادہ تر کمپنیاں اپنا بہت ہی کم حصہ اسٹاک مارکیٹ پر لسٹ کرتی ہیں باقی کا حصہ تو ان کے پاس ہی ہوتا ہے اگر اس کے شیئرز کی قیمت بڑھے گی تو اس کمپنی کے پاس موجود شیئرز کی قیمت بھی خود بخود بڑھ جائے گی کیونکہ اس کمپنی کی ویلیو بڑھ گئی ہے یعنی لوگ اس کمپنی کو زیادہ سے زیادہ خریدنا چاہتے ہیں 

 کمپنی کے پاس موجود شیٔرز سٹاک مارکیٹ پر لسٹ نہیں ہوتے صرف وہی حصہ لسٹ ہوتا ہے جو کمپنی نے خود کیا ہو لیکن اس کے پاس موجود شیئرز کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے ہے یعنی کل کو اگر اسے مزید شیئر لسٹ کرنا پڑے تو وہ اس قیمت پر لسٹ کرے گی جو اس کی بڑہی ہوئی قیمت ہے 

 تو اس طرح سے کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں اضافے سے کمپنی کو بھی فائدہ اور اس کمپنی کے شیئرز خریدنے والے انویسٹر کو بھی فائدہ۔۔۔

 تو اسی وجہ سے کمپنی اپنے شیئر ہولڈر کو ڈیویڈینڈ بھی دیتی ہے یعنی آپنے شیئر ہولڈرز کے بینک اکاؤنٹ میں کچھ پیسہ ٹرانسفر کرتی ہے جس کی وجہ سے اس کے شیئرز ہولڈر کا یقین بنا رہتا ہے اس کمپنی پر اور وہ اس کے شیٔرز کو سیل نہیں کرتا اور سیل نہ ہونے کی وجہ سے اس کمپنی کی ویلیو بڑھتی ہے جس کی وجہ سے زیادہ لوگ شیئرز خریدنے کی کوشش کرتے ہیں تو اس وجہ سے شیٔرز کی ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہے اور اس طرح سے کمپنی کی ویلیو بڑھتی جاتی ہے  

 امید ہے سٹاک مارکیٹ کیوں ضروری ہے یہ آپ کو بہترین طریقے سے سمجھ آگیا ہوگا تو اس ویب سائٹ کو وزٹ کرتے رہا کریں کیونکہ اچھے اور بہترین سٹاک بھی اس ویب سائٹ کے اوپر لسٹ کیے جائیں گے 

دعاگو۔۔۔

ظل محمد

1 Comments

  1. Nice information to interested people lesson thans god bless you all time Ameen

    ReplyDelete

Post a Comment

Post a Comment

Previous Post Next Post