what is PE Ratio..? how P/E ratio works in Pakistan stock market and how we can calculate profit on best stocks in psx



السلام علیکم

کمپنی خود کما رہی ہے تو ہی ہمیں کما کر دے گی یہ بات بہت بڑی اہمیت کی حامل ہے اور یہ بھی اپنے آپ میں ایک ہنر ہے کہ کسی بھی کمپنی کو چیک کرنا کہ وہ خود منافع کما رہی ہے اور اگر کما بھی رہی ہے تو کیا اس کے شیئر کی پرائزز بہت اوپر تو نہیں چلی گئی۔۔۔

ان تمام طریقوں کو چیک کرنے کے لئے ہم (پی ای ریشو) کی ٹرم استعمال کرتے ہیں یعنی عام الفاظ میں اگر اس کو جاننے کی کوشش کریں تو اس کا مطلب بنے گا کہ قیمت بنسبت منافع یعنی منافع کی مناسبت کے لحاظ سے اس شیئر کی قیمت کتنی ہے اور اسی چیز سے ہم اندازہ لگاتے ہیں کہ اس کی قیمت بہت زیادہ تو نہیں ہے یا اس کو آگے بڑھنا چاہیے یا نہیں۔۔۔۔

اب دیکھیں ہر چیز کے اندر منافع ہی بہت بڑے معنی رکھتا ہے جس کا صحیح اندازہ لگا کر ہم شیئر کی قیمت کا اندازہ بھی لگا سکتے ہیں۔۔۔

ہر کمپنی ایک شیئر کے اوپر اس کو کتنا منافع ہو رہا ہے اس کا ڈیٹا شائع کرتی ہے جس کو ہم نے (ای پی ایس) والے آرٹیکل میں بتایا تھا 

تو کمپنی کو ہونے والے منافع کے حساب سے ہی اس کا شیئر مارکیٹ میں ٹریڈ کرتا ہے۔۔

اکثر اچھی اور بہترین کمپنیوں کا منافع کم بھی ہو تو اس کا شیئر بہت مہنگا ہوتا ہے کیونکہ ایک تو وہ مارکیٹ میں اچھائی کی وجہ سے جانی جاتی ہیں یعنی وہ ایک برینڈ بن چکی ہیں

مثال کے طور پر اگر کسی کمپنی کا منافع 10 روپیہ ہے اور اس کے شیئر کی قیمت 100 روپے ہے تو اس کا مطلب ہوا شیئر اپنے منافع سے دس گنا اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔۔۔

تو اِس کی (پی ای) ریشو 10 ہو گی تو اس کا مطلب ہوا کہ جس کمپنی کی( پی ای) یعنی منافع بانسبت قیمت کم ہوگی تو وہ ایک اچھا شیئر ہوگا کسی حد تک یہ بات ٹھیک بھی ہے کیونکہ کمپنی کو منافع زیادہ ہو رہا ہے اور اس کے شیئر کی قیمت بھی کم ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اپنے منافع کے مطابق آپنے شیئر کو لے کر جائے گی۔۔

لیکن اگر (پی ای ریشو) کم ہو تو خطرہ یہ بھی ہے کہ ہو سکتا ہے وہ کمپنی ہی بیکار قسم کی ہو کیونکہ اس کا منافع زیادہ ہے پھر بھی اس کے شیئر کی قیمت اوپر نہیں جا رہی 

تو اکثر ہی دیکھنے کو ملتا ہے اچھی اور بہترین کمپنیوں کا منافع اچھا ہوتا ہے اسی لئے اس کا شیئر بھی اچھی قیمت کے اوپر ٹریڈ کرتا رہتا ہے اور بہت کم ہوتا ہے کہ اچھی کمپنی کو منافع زیادہ ہو اور شیئر بہت سستا ہو جائے یہ صرف مختلف وجوہات کی بنیاد پر ہی ہو سکتا ہے جیسے مارکیٹ میں کوئی بری خبر کا آجانا۔۔۔

تو ایک ایوریج کی بات کی جائے تو ہر سیکٹر کا منافع بھی الگ ہوتا ہے اور ہر سیکٹر کی شیئر کی قیمت اس سیکٹر کے حساب سے ہی ہوتی ہے 

لیکن ایوریج 5 سے لے کر 10 تک (پی ای ریشو) اچھی اور بہترین سمجھی جاتی ہے اس کا مطلب سیدھا سیدھا یہ ہوا ہوا کہ وہ شیئر اپنے  منافع سے پانچ گناہ یا دس گناہ اوپر ٹریڈ کر رہا ہے 

امید ہے منافع کو سمجھنے کے لئے اور شیئر کی قیمت کو سمجھنے کے لئے یہ آرٹیکل آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا ہوگا 

دعا کو 

ظل محمد۔۔۔۔

Post a Comment

Post a Comment (0)

Previous Post Next Post