السلام علیکم
آج ہم سٹاک مارکیٹ کے ایک بہترین شیئر کی بات کریں گے جو کہ آنے والے چند دنوں میں ہوسکتا ہے اچھا منافع دے جائے۔۔۔۔
دیکھیں یہاں پر ایک چیز سمجھ لیجئے پاکستان کا سب سے بڑا بروکر ( اے کے ڈی ) اور اسی بروکر کے پاس پاکستان کی سب سے بڑی اینالسٹ کی ٹیم بھی موجود ہے جو کہ لوگوں سے پیسہ لے کر شیئر کون سا لینا چاہیے یہ مشورہ دیتے ہیں تو اسٹاک مارکیٹ میں اُن کی کامیابی کی ریشو بھی تقریبا 60 فیصد ہے یعنی 40 فیصد سے زیادہ وہ بھی غلط ثابت ہوتے ہیں۔۔۔
اگر پاکستان کا سب سے بڑا بروکر بھی 40 فیصد غلط ثابت ہو سکتا ہے تو اس کا مطلب ہے میں بھی غلط ثابت ہو سکتا ہوں
اگر بات کی جائے پہلے نمبر پر آنے والے بہترین اسٹاک کی تو وہ ہے ٹیکنالوجی سیکٹر میں آنے والا اسٹاک۔۔۔
یہاں پر ٹیکنالوجی سیکٹر کو سمجھنا بہت ہی زیادہ ضروری ہے اس سیکٹر میں جتنی بھی کمپنیاں آتی ہیں ہیں وہ حکومت پاکستان کو بہت زیادہ ٹیکس ادا کرتی تھیں اپنی ہر پروڈکٹ کے اوپر لیکن کچھ عرصہ پہلے عمران خان صاحب نے فیصلہ کیا کہ ٹیکنالوجی سیکٹر میں آنے والی کمپنیوں پر سے ٹیکس بلکل ختم کردیا جائے۔۔۔
تو یہ ایک بڑا بہترین قسم کا فیصلہ تھا کیونکہ ٹیکنالوجی سیکٹر سے ٹیکس کا ختم ہونا اس کا مطلب ہوگا اس کی ارننگز بڑھیں گی جس کو ہم ای پی ایس بھی کہتے ہیں۔۔۔۔
اب آپ لوگوں کو پہلے ہی بتایا جا چکا ہے کہ جس کمپنی کا منافع زیادہ ہوتا جاتا ہے اس کا شیئر بھی اس کے منافع کے حساب سے ہی اوپر نیچے ہوتا ہے
ٹیکنالوجی سیکٹر میں کمپنیوں کا منافع بڑھے گا تو ان کے شیئرز کی قیمتیں بھی پڑھیں گے
اور ٹیکنالوجی سیکٹر ہی سب سے زیادہ ہماری اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس کو چلاتا ہے
تو ویسے تو بہت ساری کمپنیاں موجود ہیں اس سیکٹر میں لیکن ہمیں اس کمپنی کو دیکھنا ہے جو اس سیکٹر کی بھی بہترین ہو۔۔۔
تو اس سیکٹر کی چند بہترین کمپنیوں میں سے ایک ہے نیٹسول
کمپنی ہے سسٹم یعنی یہ کمپنی سب سے بڑے سیکٹر کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔۔
سسٹم ایک ایسی کمپنی جو پہلے سے ہی بہترین پرفارمنس دیتا آیا ہے لیکن اب کیوں کہ ٹیکس بالکل ختم کر دیا گیا ہے تو امید یہ کی جا سکتی ہے کی اگر اس میں لمبے وقت کے لئے انویسٹمنٹ کی جائے تو یہ بڑا بہترین فیصلہ ہوگا اور اس کمپنی میں نقصان کا خطرہ بہت ہی کم ہو گا کیوں کہ اپنے سیکٹر کی سب سے بڑی کمپنی ہے اور سیکٹر بھی وہ جو پوری مارکیٹ کو چلاتا ہے
لیکن ہوسکتا ہے تھوڑے عرصے کے لئے یہ آپ کو نیگیٹیوٹی بھی دکھا دے لیکن اگر ہم انویسٹمینٹ کی بات کریں جو کہ تھوڑا سا لمبے عرصے کے بارے میں ہم سوچتے ہیں تو یہ بہت ہی بہترین اسٹاک ہو سکتا ہے
لیکن 2023 میں متوقع الیکشن ہونے سے پہلے ہمیں اس شیئر کے بارے میں تھوڑا سا سوچنا پڑے گا کیونکہ اگر ہم اس وقت اس کو سیل کرکے الیکشن کے بعد دوبارہ خریدیں گے تو ہو سکتا ہے ہمیں یہ تھوڑا سا سستا مل جائے لیکن الیکشن تک ہم اس کو ہولڈ کر سکتے ہیں۔۔۔
اور اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ اپنا تمام پیسہ صرف اسی کے اندر انویسٹ نہ کر دیجئے گا
اس ویب سائٹ پر اور بھی بہت کچھ سیکھنے کے لیے موجود ہے تو تمام آرٹیکل پڑھیں تا کہ آپ کے علم میں اچھا خاصا اضافہ ہو
دعا گو
ظل محمد
Ffc epcl
ReplyDeletePost a Comment